فہیم اشرف نے بہترین بولنگ کا کریڈٹ اظہر محمود کو دیدیا

کارکردگی کے پیچھے گھر والوں کی دعاوں اور سب سے زیادہ بولنگ کوچ اظہر محمود کی کوششوں کا ہاتھ ہے،فہیم اشرف

بدھ 18 جولائی 2018 19:09

فہیم اشرف نے بہترین بولنگ کا کریڈٹ اظہر محمود کو دیدیا
ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف نے بہترین بولنگ کا کریڈٹ بولنگ کوچ اظہر محمود کو دے دیا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ ون ڈے کیریئر میں پہلی بار 5وکٹیں حاصل کرنے پر خوش ہوں، اس کارکردگی کے پیچھے گھر والوں کی دعاوں اور سب سے زیادہ بولنگ کوچ اظہر محمود کی کوششوں کا ہاتھ ہے، وہ ہمیشہ بولرز کو اعتماد دیتے ہیں اور پورے ردھم سے بولنگ کرتے ہوئے انجوائے کرنے پر ابھارتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بولنگ کوچ کی ہدایت کے مطابق اسٹمپ ٹو اسٹمپ بولنگ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کامیابی ملی، نمبر 4 پر بیٹنگ کیلیے تیار تھا تاہم ٹاپ آرڈر کی اچھی پرفارمنس کی وجہ سے باری نہیں آ رہی، جب بھی موقع ملا بیٹنگ میں بھی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :