لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر قد آور اور مقررہ سائز سے بڑے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا

بدھ 18 جولائی 2018 23:10

لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر قد آور اور مقررہ سائز سے بڑے سائن بورڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر قد آور اور مقررہ سائز سے بڑے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے عملیکو خبردار کیا کہ وہ سائن بورڈز سے تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی کو متاثر نہیں ہونے دیں گی. تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے مال روڈ کی تاریخی عمارتوں پر سائن بورڈز لگانے کیخلاف درخواست پر سماعت کی جس میں ان بورڈ کو آویزاں کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا.

سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل پیش ہوئیں. جسٹس علی اکبر قریشی نے افسوس کا اظہار کیا کہ مال روڈ پر لوگ سیر کے لئے آتے تھے آج کل تجاوزات کی وجہ سے یہ روایت بھی دم توڑ رہی ہی. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے خبردار کیا کہ سائن بورڈز سے تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی کو متاثر نہیں ہونے دیں گی. ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل اور متعلقہ آفیسروں پر مشتمل ٹیم کا تبادلہ نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ مقرر کردہ سائز سے بڑے سائن بورڈ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ہائیکورٹ نے لاہور پارکنگ کمپنی کے سی او کو بھی ا?ج رپورٹ سمیت طلب کر لیا.