معجزانہ لمحات تھے جب غوطہ خوروں نے ہمیں ڈھونڈ نکالا،غاروں میں پھنس جانے والے بچے

عہد کیا ہے ب زندگی میں مزید محتاط ہوں گا ،واقعے سے یہ سیکھا ہے مزید صبر کروں گا اور مضبوط رہوں گا،میڈیاسے گفتگو

جمعرات 19 جولائی 2018 13:49

معجزانہ لمحات تھے جب غوطہ خوروں نے ہمیں ڈھونڈ نکالا،غاروں میں پھنس ..
بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) شمالی تھائی لینڈ کے غاروں میں پھنسے 12 بچوں نے بحفاظت باہر نکلنے کے بعد پہلی بار میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ وہ لمحات معجزانہ جب غوطہ خوروں نے ان کا پتہ لگایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ادلسام کی عمر 14 برس ہے وہ انھیں بچوں میں شامل تھے۔انگریزی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے صحافیوں سے کہا کہ جب برطانوی غوطہ خوروں نے انھیں بچایا تو وہ فقط انھیں ہیلو ہی کہہ سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے گزشتہ روز ہسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد گھر کی راہ لی۔یہ تمام لڑکے اس موقعے پر وائلڈ بییئر نامی فٹ بال کلب کی جونئیر ٹیم کی کٹ پہنے چیانگ رائی میں پریس کانفرنس کے لیے آئے۔ایک بچے نے بتایا کہ انھوں نے کیسے غار میں موجود پانی پر گزارہ کیا۔ پانی صاف ہے، صرف پانی خوراک نہیں۔لڑکوں نے بتایا کہ کیسے ایک ہفتے کے دوران ان کے اور امدادی کارکنوں کے درمیان ایک تعلق قائم ہو گیا تھا۔ایک لڑکے کا کہنا تھا کہ میں نے عہد کیا ہے کہ اب زندگی میں مزید محتاط ہوں گا اور دوسرے نے کہا کہ میں نے یہ سیکھا ہے کہ مزید صبر کروں گا اور مضبوط رہوں گا۔

متعلقہ عنوان :