بلدیہ بھمبر کی طرف سے شہر بھر میں چیک سسٹم نہ ہونے سے گلیوں اور سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار ہو گئی

اتوار 22 جولائی 2018 13:20

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) بلدیہ بھمبر کی طرف سے شہر بھر میں چیک سسٹم نہ ہونے سے گلیوں اور سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار ہو گئی ، شہریوں کی جانب سے گلیاں اور سڑکیں بند کرنے کا سلسلہ پورے جوبن پر پہنچ گیا آئے روز لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ، تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں لوگوں نے گلیوں اور سڑکوں میں بھرپور تجاوزات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے چھوٹی گلیوں میں تعمیراتی سامان کے ساتھ ساتھ ذاتی سامان تک رکھا گیا ہے جبکہ مین سڑکو ں پر بھی یہی صورت حال ہے دوسری طرف اکثر گلیوں کے سامنے دوکاندار اپنا سامان رکھ دیتے ہیں یا گاڑیوں سے سامان اتارتے وقت ملحقہ گلیوں کو بند کر دیا جاتا ہے ایسا کرنے سے منع کرنے پر خود سر دوکاندار شریف شہریوں کے گلے پڑتے ہیں جس سے لڑائی جھگڑا ہونا معمول بن گیا ہے اس تمام صورت حال کا قصور بلدیہ ہے جس کے تجاوزات انسپکٹر نے انکھیں بند کر کے گزرنا شروع کر رکھا ہے جسکو کبھی یہ توفیق نہیںہوئی کہ شہر بھر میں ایسا اقدام کرنے والوں کو وارننگ جاری کرے کیونکہ اس تمام صورتحال کی ذمہ دار بلدیہ بھمبر ہے جسکی ذمہ داری ہے کہ گلیوں اور سڑکوں کو صاف رکھوانا تاکہ شہریوں کسی قسم کی پریشانی سے دوچار نہ ہو سکیں ۔