ننھے شہزادے جارج کو سالگرہ مبارک،سرکاری تصاویرجاری

اتوار 22 جولائی 2018 16:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) برطانیہ کے تیسرے ولی عہد شہزادہ جارج کی پانچویں سالگرہ پرسرکاری تصاویرجاری کردی گئیں ۔ان تصویروں میں ننھے شہزادیانتہائی خوش نظرآرہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہزادہ جارج کی آج پانچویں سالگرہ ہے اور اس موقع پر کینزنگٹن پیلس کی جانب سے جاری کی گئی نئی تصویر 9 جولائی کو کلیرنس ہائوس کے باغ میں لی گئی تھی ۔شہزادہ جارج ڈیوک اور ڈچس آف کیمبرج کے تین بچوں میں سب سے بڑے ہیں اور اپنے والد شہزادہ ولیم کے بعد تخت برطانیہ پربیٹھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :