دُبئی:60 سالہ برطانوی سے کوکین کی بھاری مقدار برآمد

بزرگ سمگلر کی گرفتاری دُبئی ایئر پورٹ پر عمل میں آئی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 24 جولائی 2018 11:48

دُبئی:60 سالہ برطانوی سے کوکین کی بھاری مقدار برآمد
دُبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جُولائی 2018) دُبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرعارضی طور پر رُکنے والے ایک برطانوی بزرگ شہری کے سامان سے ساڑھے سات کلو گرام سے زائد کلو کوکین کی برآمدگی پر اُسے گرفتار کر لیا گیا۔ سرکاری استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ٹرانزٹ ویزہ پر دُبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رُکنے والے 60سالہ معمر شخص کے سامان سے 11 مئی 2018ء کو منشیات برآمد ہوئی۔

جبکہ بزرگ ملزم نے جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سامان بے شک اُس کا تھا مگر اُسے نہیں پتا کہ اس میں موجود منشیات کہاں سے آئی ہے۔ ملزم کو گرفتار کرنے والے کسٹمز انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ وہ 11مئی 2018ء کو دُبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر 3 پر اپنی حسبِ معمول اپنی ڈیوٹی نبھا رہا تھا۔ اسی دوران ملزم وہاں پر آیا جو کہ لاطینی امریکا کے مُلک برازیل سے براستہ دُبئی گِنی جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کے سامان کی ایکسرے مشین سے چیکنگ کے دوران ہمیں شک گزرا کہ وہ ضرور کوئی ممنوعہ شے اپنے ساتھ لے کر جا رہا ہے۔جس پر اُس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اُس میں سے منشیات برآمد ہوئی۔ ہم نے اُس سے اس بارے میں پوچھا پوچھا تو اس کا کہنا تھا کہ بیگ تو یقیناًاُس کا ہے مگر اُس میں موجود منشیات کے بارے میں وہ قطعی طور پر لاعلم ہے۔ تاہم بعد کی تفتیش کے دوران ملزم نے کسٹمز آفیسر کے سامنے اعتراف کیا کہ اُسے کوکین کی یہ بھاری مقدار برازیل کے شہر ساؤ پولو میں مقیم ایک شخص نے دی تھیں جو گِنی میں موجودکسی بندے کو پہنچانا تھی۔

ملزم کو بعد ازاں نارکوٹکس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ بھیج دیا گیا جبکہ منشیات بھی تحویل میں لے لی گئی۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کرمینل ایویڈنس اینڈ کرمنالوجی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ معمر شہری کے پاس سے برآمد ہونے والی منشیات دراصل کوکین تھی اور اس کا کُل وزن 7.8 کلو گرام تھا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 9 اگست 2018ء کو سُنایا جائے گا۔ شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو سزا سُنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :