محمد بن زاید قاہرہ پہنچ گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 اگست 2018 19:55

محمد بن زاید قاہرہ پہنچ گئے
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2018ء)  ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان مصر کے دورے پر آج قاہرہ پہنچ گئے. مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شیخ محمد اور ان کے ہمراہ وفد کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا.

(جاری ہے)

شيخ محمد بن زايد آل نهيان کے ہمراہ زايد بن سلطان آل نهيان فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شيخ نهيان بن زايد آل نهيان، خارجہ امور کے وزیر ممالکت ڈاکٹر أنور بن محمد گرگاش ، قومی سلامتی کے لئے سپریم کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علي بن حماد الشامسي، ابوظہبی کے ولی عہد کے دیوان کے انڈرسیکرٹری محمد مبارك المزروعي اور مصر میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعة مبارك الجنيبي ہیں. (وام)