لاہور ہائیکورٹ نے عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سربمہر کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی

جمعرات 9 اگست 2018 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سربمہر کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی اور معاملہ ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے تنویر احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں کلینک سر بمہر کرنے کی اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ وہ فارماسٹ کی حیثیت سے کلینک چلا رہے تھے لیکن ہیلتھ کیئر کمیشن نے بغیر کسی کلینک کو سیل کر دیا۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ کلینک ڈی سیل کرنے جا حکم دیا جائے۔