لاہور‘گلوبل وارمنگ سے آئندہ نسل کو بچانے کیلئے ضروری کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں‘ قائم مقام چیف جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان

جمعہ 10 اگست 2018 20:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان نے زور دیا ہے گلوبل وارمنگ سے آئندہ نسل کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ یہ بات انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میںشجر کاری مہم کے سلسلہ میں ایک تقریب خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ میں برگد کا پودا لگایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری راو عبدالجبار اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ شجرکاری ناصرف ایک نیک عمل ہے بلکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے درخت ہماری آئندہ نسلوں کے ضامن بھی ہیں۔ اس مقصد لاہور ہائیکورٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور ہائی کورٹ احاطہ میں موجود تمام خالی جگہوں ہر پودے لگائے جارہے ہیں۔ قائم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ احاطہ میں مختلف جگہوں پر لگائے گئے پودوں کا جائزہ بھی لیا۔