قلعہ عبداللہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،زمرک خان اچکزئی

اتوار 12 اگست 2018 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے علاقے کے عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ہم علاقہ میں زئی اور خیلی کی سیاست اور قبائلی تنازعات کو ختم کرکے قلعہ عبداللہ کو پرامن اور تعلیم یافتہ بنائیں گے عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کے حقوق کے لئے عدم تشدد کے فلسفہ کو اپنا کر جدوجہد کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری سوچ کے ساتھ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام کے حقوق کے لئے ہمیں عملی اور انقلابی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے عوام کے حقوق اور علاقہ کی پسماندگی کے لئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے علاقے کے عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ہم علاقہ میں زئی اور خیلی کی سیاست اور قبائلی تنازعات کو ختم کرکے قلعہ عبداللہ کو پرامن اور تعلیم یافتہ بنائیں گے عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کے حقوق کے لئے عدم تشدد کے فلسفہ کو اپنا کر جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر ترجیح دیکر صوبہ کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے شروع دن سے لیکر آج تک پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور ہر مشکل حالات کا مقابلہ کرکے پشتونوں کے حقوق حاصل کئے ہیں ۔