سنسناٹی اوپن :ڈیوڈ گوفن نے سٹیفناس کو ہرا دیا

بدھ 15 اگست 2018 14:45

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے سنسناٹی اوپن ٹینس میں فاتحانہ آغاز کر کے سٹیفناس کو ہرا دیا، آسٹریلیا کے نک کرگیاس نے تماشائی سے جو گرز ادھار لے کر میچ کھیلا۔

(جاری ہے)

سنسناٹی اوپن ٹینس کے دوران امریکی ریاست اوہائیو میں عالمی سٹار ان ایکشن ہوئے۔ پہلے راؤنڈ میں ڈیوڈ گوفن نے شاندار کھیل پیش کیا۔ بیلجیم سٹار نے یونان کے سٹیفناس کو شکست دی۔ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے نک کریگاس جوگرز کے بغیر کورٹ پہنچ گئے، تماشائی نے انہیں جوتے ادھار دیئے، نک کرگیاس نے امریکی حریف ڈینس کڈلا کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

متعلقہ عنوان :