رکنی قومی باکسنگ ٹیم کا دستہ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے کل جکارتہ رووانہ ہوگا

اتوار 19 اگست 2018 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) 11رکنی قومی باکسنگ ٹیم کا دستہ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے کل جکارتہ رووانہ ہوگا، کھلاڑیوں میں49 کلوگرام میں محب اللہ، 52 کلوگرام میں سید محمد آصف، 56 کلوگرام میں نقیب اللہ، 64 کلوگرام میں سلمان بلوچ،69 کلوگرام میں گل زیب ،75 کلوگرام میں تنویراحمدجبکہ خواتین کھلاڑیوں میں 51کلوگرام میں رضیہ بانو اور 60 کلوگرام میں رخسانہ پروین شامل ہیں، ٹیم کے ہمراہ کوچز علی بخش اور ارشد حسین جبکہ منیجر شرجیل ضیائہونگے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی سلمان بلوچ اور کوچ ارشد حسین کے تمام اخراجات فیڈریشن خود برداشت کررہی ہے،ایشین گیمز میں 45سے زائد ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔