صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کاڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے چھاپہ میں ناقص صفائی،غیر حاضر عملہ اور عوامی شکایات پر ایم ایس کو لاہور طلب کر لیا

پیر 10 ستمبر 2018 13:44

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کاڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے چھاپہ میں ناقص صفائی،غیر حاضر عملہ ،اور عوامی شکایات ایم ایس کو لاہور طلب کر لیا۔یادرہے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اتوار کے روز اچانک آمد پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں چھاپہ مار کر کارکردگی کو چیک کیا تو اس وقت ڈیوٹی پر کوئی ڈاکٹر موجود نہ پایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر ینگ ڈاکٹرز کو فوری ہاسٹل طلب کر ایمرجنسی وارڈ میں پہنچایا گیا۔صوبائی وزیر نے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کر کے صفائی کی صورتحال ناقص ہونے پر سخت برہمی کا اظہاریہ تھا۔اس دوران مریضوں کے لواحقین نے صوبائی وزیر صحت کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے ۔جس پر صوبائی وزیر نے شکایات کے ازالہ کے احکامات جاری کئے اور ایم ایس کو پریزینٹیشن کے لئے لاہور طلب کر لیا ۔صوبائی وزیر نے یہ وزٹ بغیر پروٹوکول کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :