ْ محرم الحرام کا مہینہ مسلمانوں کو صبر اور قربانی کا درس دیتا ہے‘وزیر بلدیات گلگت بلتستان

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:12

ْ محرم الحرام کا مہینہ مسلمانوں کو صبر اور قربانی کا درس دیتا ہے‘وزیر ..
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیر بلدیات ودیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ مسلمانوں کو صبر اور قربانی کا درس دیتا ہے ۔اس لئے ضروری ہے کہ ہم مسالک اور قوم پرستی کو بالائے طاق رکھ کر صرف مسلمان ہونے کا ثبوت دیں اور آپس میں بھائی چار ے سے رہیں تاکہ ہم سب مل کر علاقے کو امن کا گھوارہ بنا سکیں ۔

اس لئے ضروری ہے کہ ہم فرقعہ واریت اور قوم پرستی سے باہر نکلیں اور خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مل جل کر کام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقع کربلا ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم اسلام کی سر بلندی کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں اور ہر وقت اسلام کی سربلندی کے لئے کو شاں رہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آج مسلمانوں کو دنیا بھر میں بے شمار چیلنج کا سامنا ہے اور غیر مسلم طاقتیں مسلمانوں کے خلاف بر سرپیکار ہیں۔اور مسلمانوں کو ہر شعبہ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم فرقعہ واریت سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف مسلمان ہو کر اسلام کی سربلندی کیلئے دن رات کام کریں تاکہ ہم اپنا کھویا ہوامقام حاصیل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :