ترک صدر ایردوآن دورہ جرمنی کے دوران کولون کی مرکزی مسجد کا افتتاح کریں گے

افتتاحی تقریب اسی ماہ کی انتیس تاریخ کو منعقد، عبادت گاہ مساجد کی تعمیر کی ترک تنظیم دیتب نے تعمیر کی

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:26

ترک صدر ایردوآن دورہ جرمنی کے دوران کولون کی مرکزی مسجد کا افتتاح ..
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن جرمنی کے اپنے دورے کے موقع پر کولون شہر کی مرکزی مسجد کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ افتتاحی تقریب اسی ماہ کی انتیس تاریخ کو منعقد ہو گی۔ یہ عبادت گاہ مساجد کی تعمیر کی ترک تنظیم دیتب نے تعمیر کی ہے۔ ناقدین دیتب کو ترک حکومت کا ایک بازو قرار دیتے ہیں۔ گزشتہ برس موسم گرما میں تعمیراتی کام کے دوران ہی اس مسجد کے دروازے عام شہریوں کے لیے کھولے دیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :