امام بارگاہوں کے نزدیک سرچ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک طریقے سے جانچ پڑتال

جمعرات 20 ستمبر 2018 22:54

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء)سٹی ڈویژن میں تمام امام بارگاہوں کے نزدیک مارکیٹس، گھروںاور دکانوں کی سرچ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک طریقے سے جانچ پڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام سکیورٹی کے پیش نظرسٹی ڈویژن میںپولیس کا امام بارگاہوں کے گردونواح میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت سرچ آپریشن کے دوران امام بارگاہوں کے گرد مارکیٹس، گھروں، دکانوں کی چیکنگ کی گئی۔ بائیومیٹرک سسٹم سے متعدد افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔