سابق آسٹریلوی کرکٹر مارکس نارتھ ڈرھم کے نئے ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر

جمعہ 21 ستمبر 2018 16:50

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) سابق آسٹریلوی بلے باز مارکس نارتھ ڈرھم کے نئے ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر ہو گئے۔ 39 سالہ نارتھ جیف کک کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے، جیف کک رواں سیزن کے آخر میں کلب کو چھوڑ دیں گے، نارتھ کو 21 ٹیسٹ میچز میں کینگروز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ وہ بطور پلیئر بھی کائونٹی کرکٹ میں ڈرھم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرھم کلب حکام نے کہا کہ مارکس نارتھ انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، امید ہے کہ وہ کلب کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :