ایران میں فوجی پریڈ کے دوران دہشتگردوں کا حملہ ، متعدد فوجی اہلکار ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 ستمبر 2018 12:06

ایران میں فوجی پریڈ کے دوران دہشتگردوں کا حملہ ، متعدد فوجی اہلکار ..
ایران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر 2018ء) : ایران میں فوجی پریڈ کے دوران دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی صوبے خزستان کے شہر جنوب مغربی اہواز میں فوجی پریڈ کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کیا جہاں فوجی اہلکار پریڈ میں مصروف تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے فائر کھول دئے جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق فوجی پریڈ میں شریک فوجی قافلے کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 سے 5 حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔ فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا ہے۔ جبکہ مزید فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ یہ فوجی پریڈ 1980ء سے 1988ء کے دوران ہونے والی ایران و عراق جنگ کی یادگار کے طور پر کی جارہی تھی۔