لیبیا کے دارلحکومت طرابلس پر قبضے کی جنگ میں106افراد ہلاک،400 زخمی

گزشتہ کئی روز سے جاری جھڑپوں میں غیرملکی ومقامی افراد،فورسزکے جوان اورجنگجومارے گئے

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں حکومت نواز فورسز اور مسلح ملیشیا کے درمیان جاری لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 106 ہوگئی ہے، جبکہ چار سو کے قریب شہری زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

لیبیا کے مقامی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز 10 افراد مارے گئے۔ ان میں تین نامعلوم، ایک غیرملکی اور ایک فوجی بھی شامل ہے۔ہفتہ کو 60افرادجھڑپوں میں ہلاک ہوئے جبکہ اتوارکو36افرادکی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹس کے مطابق طرابلس پرقبضے کی جنگ میں اب تک 106 افراد کی ہلاکت اور 400 کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :