قومی اسمبلی کا اجلاس چار روز کے وقفے کے بعد (آج )سے دوبارہ شروع ہوگا

اتوار 23 ستمبر 2018 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس چار روز کے وقفے کے بعد (آج)پیر سے دوبارہ شروع ہوگا جس میں رواں مالی سال کے ترمیمی مالیاتی بل پر بحث کا آغاز کیا جائے گا اس حوالے سے پارلیمانی زرائع نے ’’این این آئی ‘‘کو بتایا کہ بل پر بحث یکم اکتوبر تک جاری رہنے کا امکان ہے زرائع کے مطابق سینیٹ سے مالیاتی بل پر سفارشات 14 روز کے اندر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہونا لازمی ہے سینیٹ سے سفارشات آنیکے بعد قومی اسمبلی ان کا جائزہ لے گی اور قابل عمل سفارشات کو مالیاتی بل کا حصہ بنایا جائے گا جس کے بعد مالیاتی بل منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جائے گا -