صبح نو قومی خواتین ٹینس چیمپئن شپ، ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں سارہ محبوب اور سارہ منصور کی فتوحات
اتوار 23 ستمبر 2018 20:50
(جاری ہے)
اتوار کو پی ایس بی ٹینس کورٹس اسلام آباد میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے ابتدائی روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ میں سارہ منصور جن کو پہلے رائونڈ میں بائی ملی تھی، نے اپنے دوسرے رائونڈ میچ میں شیزہ کو با آسانی زیر کر کے تیسرے مرحلے میں جگہ بنا لی، سارہ محبوب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریم مرزا کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، عیشا جواد کو بھی اپنی حریف انعم کے مقابلے میں آسان فتح نصیب ہوئی، قبل ازیں شاہدہ بادشاہ اور شاہدہ فاروق اپنے پہلے مرحلے کے مقابلوںمیں فاتح رہیں۔
لیڈیز سنگلز کے دوسرے مرحلے کے باقی مقابلے آج پیر کو ہوں گے۔ گرلز انڈر 14 کے پہلے مرحلے کے مقابلوں میں زینب علی، فاطمہ علی اور ماہ رُخ فاروقی فاتح ٹھہریں ۔ دریں اثنا منتظمین کو گرلز انڈر 18 میں انتہائی کم انٹریز موصول ہونے پر یہ کیٹیگری ختم کرنا پڑی ۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مہوش چشتی نے بتایا کہ ہمیں گرلز انڈر 18 کیلئے صرف 4 انٹریز موصول ہوئیں جس کی وجہ سے مجبوراً یہ کیٹیگری ختم کرنا پڑی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.