پشاور،حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طورپر ضلع ہری پور کی تحصیل ً خان پور ً کا درجہ ً سب ڈویژن ً کی سطح تک بلند کردیا

پیر 24 ستمبر 2018 22:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء)خیبر پختونخوا لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی شق 5 اور 6 کے تحت اختیارات کو بروئے کارلاتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طورپر ضلع ہری پور کی تحصیل ً خان پور ً کا درجہ ً سب ڈویژن ً کی سطح تک بلند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان بورڈ آف ریونیور اینڈ اسٹیٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک علامیے میںکیا گیا ہے۔