الخدمت اسکول ہیلتھ پروگرام کے تحت مفت طبی کیمپ ،190مریضوںکا معائنہ

جمعہ 28 ستمبر 2018 16:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2018ء) الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کی جانب الخدمت اسکول ہیلتھ پروگرام کے تحت ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ ------"اسلامیہ پبلک اسکول"نشترآبادیوسی 20 ملیر بن قاسم ٹائون میں منعقد کیا گیا۔ماہرین امراض چشم اوران کی ٹیم نے اسکول کے بچوں اور ان کے والدین کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا ۔ کیمپ میں 190 بچوں ،ان کے والدین کی آنکھوں اوردانتوں کا معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں،آنکھوں و دانتوں کی اہمیت اوران کی صحت سے متعلق شعوروآگہی کیلئے مفید لیکچر بھی دیا ۔اسپتال کے ترجمان کے مطا بق الخدمت ضلع بن قاسم کے مختلف علاقوں میں مفت طبی کیمپ لگانے کا مسلسل اہتمام کررہی ہے جس کا مقصد لوگوں مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان میں مختلف امراض سے متعلق شعوروآگہی بیدارکرنا ہے ۔اسلامیہ پبلک اسکول کی انتظامیہ اور سوسائٹی کے معززین نے الخدمت کی خدمات کو سراہا۔