امریکا میں داڑھی اور مونچھوں کی سالانہ چمپئن شپ کا انعقاد

پیر 1 اکتوبر 2018 22:43

امریکا میں داڑھی اور مونچھوں کی سالانہ چمپئن شپ کا انعقاد
ورجینیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء)امریکا میں داڑھی اور مونچھوں کی سالا نہ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں شرکاء مونچھوں کو تاؤ دیتے دکھائی دیئے۔امریکی ریاست ورجینیا میں داڑھی اور مونچھوں کی سالانہ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس چمپئن شپ میں امریکا کے مختلف حصوں سے درجنوں بڑی داڑھی اور مونچھوں کے حامل افراد نے شرکت کی۔

مختلف کیٹیگریز پر مشتمل اس چمپئن شپ میں مکمل قدرتی اور فری اسٹائل کے مقابلوں میں کئی لمبی اور گھنی داڑھی مونچھوں والے افراد نے حصہ لیا اور ایونٹ کے دوران بڑی بڑی مونچھوں کو تاؤ دیتے دکھائی دیئے۔واضح رہے کہ اس انوکھی چمپئن شپ کے اختتام پر تمام شعبوں میں جیتنے والے افراد کو انعامات اور مختلف ٹائٹلز سے بھی نوازا گیا۔