ضلع گھوٹکی میں 3 اکتوبر کو مقامی تعطیل کا اعلان

پیر 1 اکتوبر 2018 23:28

ضلع گھوٹکی میں 3 اکتوبر کو مقامی تعطیل کا اعلان
میرپورماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) ضلع گھوٹکی میں 3 اکتوبر بروز بدھ مقامی تعطیل کا اعلان،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ایٹ میرپور ماتھیلو احمد علی قریشی نے صوفی بزرگ سید انور علی شاہ بخاری کے 58 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں ضلع گھوٹکی میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے اس موقع پر سندہ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی جبکہ ضلع بھر میں تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے،سید انور علی شاہ بخاری کے 58 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز منگل کو جھانپور شریف میں ہورہا ہے جس میں ملک بھر ہزاروں عقیدت مند اور زائرین شرکت کریں گے ۔