حکومت کی بجائے عوام کیساتھ مل کر شامی بحران کے حل کیلئے کوشاں رہیں گے‘ترک صدر

بدھ 3 اکتوبر 2018 16:58

حکومت کی بجائے عوام کیساتھ مل کر شامی بحران کے حل کیلئے کوشاں رہیں گے‘ترک ..
انقرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2018ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی بجائے عوام کیساتھ مل کر بحران کے حل کیلئے کوشاں رہیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ترک صدر رجب طیب اردگان نے دارالحکومت انقرا میں حکمران آق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی روس کے حمایت یافتہ صدر بشارالاسد کی حکومت کے بجائے شامی عوام کیساتھ مل کر بحران کے حل کیلئے کوشاں رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ شام کے شمال مغربی علاقے میں ترکی کی نگراں چوکیوں کو مضبوط بنایا جائیگا اور روس کیساتھ مل کر سخت گیر گروپوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔صدر ایردوآن نے کہا کہ ترکی اکتوبر یا نومبر میں روس ، جرمنی اور فرانس کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرے گا۔اس میں شام کی تازہ صورت حال اور بحران کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :