طبی ماہرین کا ذیا بیطس کے مریضوں کو لال سیب بجائے سبز سیب استعمال کرنے کا مشورہ

جمعہ 5 اکتوبر 2018 13:38

طبی ماہرین کا ذیا بیطس کے مریضوں کو لال سیب بجائے سبز سیب استعمال کرنے ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2018ء) امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے سبز سیب زیادہ مفید ہے کیوں کہ اس میں لال سیب کی نسبت 6 گرام شوگر کم پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف اقسام سیبوں میں سے سبز رنگ کچے سیب میں شوگر کی مقدار کم پائی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک درمیانے سائز کے سبز سیب میں 17 گرام جبکہ درمیانے سائز کے لال (کالا کلو) سیب میں 23 گرام شوگر پائی جاتی ہی جس کے باعث ذیابیطس کے مریضوں کے لیے لال سیب کے مدمقابل سبز سیب زیادہ فائدہ مند ہے۔