لاپتہ سعودی صحافی کی تلاش میں مدد کرنے کو تیار ہیں،امریکا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 00:04

لاپتہ سعودی صحافی کی تلاش میں مدد کرنے کو تیار ہیں،امریکا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) امریکا نے استنبول میں لاپتہ سعودی صحافی جمال خشگوئی کی تلاش میں مدد کی پیش کش کردی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ریڈیو پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن لاپتہ سعودی صحافی کی تلاش میں ریاض کی ہر طرح مدد کرنے کو تیار ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اس معاملے میں کیا امریکا اپنی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی خدمات فراہم کرے گا تو مائیک پرنس نے جواب دیا کہ امریکا پوری طرح مدد کرنے کو تیار ہے، ہم لاپتہ صحافی کی تلاش کے لیے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :