فیس بک کے 2کروڑ 90 لاکھ صارفین کی معلومات ہیک کر لی گئی ہیں ،یہ معلومات ستمبر کے مہینے میں چرائی گئی تھیں، روسی میڈیا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 23:04

فیس بک کے 2کروڑ 90 لاکھ صارفین کی معلومات ہیک کر لی گئی ہیں ،یہ معلومات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2018ء) فیس بک کے 2کروڑ 90 لاکھ صارفین کی معلومات ہیک کر لی گئی ہیں، یہ معلومات ستمبر کے مہینے میں چرائی گئی تھیں جس کی فیس بک انتظامیہ نے بھی تصدیق کر رہی ہے۔ ایف بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو روسی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے 2 کروڑ 90 لاکھ صارفین کی معلومات ہیک کر لی گئی ہیں۔ ہیکرز نے یہ معلومات ستمبر کے مہینے میںچرائی تھیں جس کی فیس بک انتظامیہ نے بھی تصدیق کر دی ہے جبکہ ایف بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :