نیوزی لینڈ کیخلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے 14رکنی ٹیم کا اعلان

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:49

نیوزی لینڈ کیخلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے 14رکنی ٹیم کا اعلان
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء)قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ اے کیخلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے 14رکنی اے ٹیم کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تینوں ون ڈے میچز 21,24,26اکتوبر کو یو اے ای میں کھیلے جائیں گے ،اعلان کردہ قومی اے ٹیم میں کپتان محمد رضوان ،عابد علی ،شان مسعود ،افتخار احمد ،سعود شکیل ،آغا سلمان ،عامر یامین ،کاشف بھٹی ،محمد اصغر ،راحت علی ،وقاص مقصود ،محمد عرفان جونیئر اور احمد جمال اور محمد سعد شامل ہیں ۔