ْیورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، رچرڈ گیسکٹ اور جان سٹروف مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 17:41

ْیورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، رچرڈ گیسکٹ اور جان سٹروف مینز سنگلز کوارٹر ..
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) فرانس کے نامور ٹینس سٹار رچرڈ گیسکٹ اور جرمنی کے جان سٹروف فتوحات برقرار رکھتے ہوئے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بیلجیئم میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچز میں فرانسیسی نامور ٹینس سٹار رچرڈ گیسکٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے جیری ویسلے کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 4-6 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے جان سٹروف نے سخت مقابلے کے بعد ہسپانوی ٹینس سٹار فیلسیانو لوپیز کو 6-1، 3-6 اور 7-6(7-3) سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :