ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی سربراہی میں اتھارٹی کے اہلکاروں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال صوبے کے محصوالات میں اتھارٹی کا63.57 فیصد حصہ تھا ۔
اتھارٹی کی اس کارکردگی کو مد نظر رکتھے ہوئے صوبائی حکومت نے مالی سال 2018-19 کے لئے کیپرا کو 15 بلین روپے محصولات کی مد میںجمع کرانے کا ہدف دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیکس دہندگان کے تعاون سے اس ہدف کو حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے کلیکٹریٹ کے سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ نارتھ ، ساوتھ اور سنٹر یونٹ کو مزید فعال بنائیں اور حال ہی میں ایبٹ آباد میں بنائے گئے ٹیکس فیسیلیٹیشن سنٹر میں کام کا جلد سے جلد آغاز کریں۔ ۔محمد طاہر اورکزئی نے سب نیشنل اون سورس ریونیو اور کیپرا کے کردار پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کے اہلکار خدمات سے منسلک مزید شعبہ جات کی نشاندہی کریںتاکہ صوبے کے محاصل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔ ۔ اس موقع پر کلیکٹر سیلز ٹیکس یوسف آفریدی نے موجودہ محصولات اور مالی سال 2018-19 کے اہداف کی حصول کے بارے میںبتایا کہ اہلکاروں کی انتھک محنت کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت اتھارٹی نے 700 کے قریب غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نا دہندگان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن محمد آرشد آفریدی نے اتھارٹی کے انتظامی امور اور بھرتیوں کے حوالے سے وضع کئے گئے قواعد و ضوابط شرکاء کے سامنے رکھیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے ورکشاپ کے شرکاء کو رئیل انوائس منیجمینٹ سسٹم (RIMS ) کے انسٹالمنٹ کے فوائد اور طر یقہ استعمال سے آگاہ کیا۔ ورکشاپ کے احتتام پر شرکاء کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے گئے۔ اور ڈائیریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے گورننس پالیسی پروجیکٹ کا ورکشاپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی آیئندہ بھی ان کی طرف سے اس طرح کے مفید تربیتی پروگرامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.