چترال،سینیٹرعثمان کی زیرصدارت پسماندہ اورکم ترقی یافتہ علاقوںکے حوالے سے سینٹ کی فنکشنل کمیٹی کااجلاس

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:10

چترال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) چترال میںپسماندہ اورکم ترقی یافتہ علاقوںکے حوالے سے سینٹ کی فنکشنل کمیٹی کااجلاس سینیٹرعثمان کاکڑکی صدارت میںڈپٹی کمشنرچترال کے دفترمیںمنعقدہوا۔اجلاس میںچترال کے پسماندہ علاقوںمیںترقی اورانکے مسائل کے حوالے سے مفصل جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمیٹی کے دیگرارکان سردار اعظم خان موسیٰ خیل، مومن خان سمیت ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ، ڈی سی چترال خورشید عالم محسود، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ضلعی سربراہ اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چترال کو مختلف شعبہ جا ت میں درپیش مسائل تفصیل سے سننے کے بعد سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ یہ بات باعث تشویش ہے کہ لواری ٹنل کی تکمیل کے باوجود مختلف حیلے بہانوں سے ٹنل کو دن میں بارہ گھنٹے بند رکھا جاتا ہے، جن مسائل کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے ، ان مسائل کو آئندہ بجٹ تجاویز میں لانے کے ساتھ ساتھ حل کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیںگے۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت سے متعلق مسائل کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے ساتھ خصوصی اجلاس میں زیر غور لائے جائیںگے۔