ادویات ختم، غزہ میں گردوں کے 400 مریضوں کی زندگی خطرے میں

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 11:30

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گردوں کے 400 مریضوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گردوں کے مریضوں کی ضروری ادویات ختم ہیں اور سیکڑوں مریضوں کی زندگی دائو پر لگی ہوئی ہے۔وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں ایسے 400 مریض ہیں جن کے گردوں کی پیوند کاری کی گئی ہے اگر ان کے علاج کے لیے درکار ادویات نہیں ملتیں تو ایسے تمام مریض ڈائیلائسز پر منتقل ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :