1500 اور 100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر کو ہونگی

پیر 5 نومبر 2018 18:04

1500 اور 100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر کو ہونگی
سرگودھا۔5نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2018ء) 1500 روپے اور 100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی مجموعی طور پر 76 ویں اور 24 ویں قرعہ اندازی 15 نومبر جمعرات کے روز فیصل آباد اور ملتان میں منعقد ہوگی، 1500 اور 100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی رواں سال کی آخری قرعہ اندازی ہے، 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ 18 ہزار 500 روپے کے 1696 انعامات ہیں، اس سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1700 ہے جبکہ 100 روپے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے تین انعامات اور 1 ہزار روپے 1199 انعامات ہیں اس سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1203 ہے۔