پاسپورٹس کے اًجراء میں ہر قسم کی پیچیدگیاں ختم کر دی گئی ہیں، فواد طارق چیمہ

ہفتہ 10 نومبر 2018 18:00

پاسپورٹس کے اًجراء میں ہر قسم کی پیچیدگیاں ختم کر دی گئی ہیں، فواد طارق ..
لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) ریجنل ڈائریکٹر پاسپورٹ سرگودھا فواد طارق چیمہ نے کہا ہے کہ اب محض ایک قومی شناختی کارڈ پر پاسپورٹوں کا اًجراء کیا جا رہا ہے اورہر قسم کی پیچیدگی ختم کر دی گئی ہے، اُنہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے ایجنٹوں کا سہارا لینے کی بجائے براہ راست پاسپورٹ آفس سے رابطہ کریں اور ایک قومی شناختی کارڈ اور معمول کی جو سرکاری فیس ہے وہ اًدا کرکے اپنا پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ اِس سلسلہ میں 50سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے آفس میں الگ سے کائونٹر قائم کر دیا گیا جس کا بنیادی مقصد بزرگ شہریوں کی مشکلات کا تدراک کرنا ہے۔