اے این ایف کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر کاروائی،مدینہ منورہ ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش کرنیوالی دو خواتین گرفتار

ہفتہ 10 نومبر 2018 19:47

اے این ایف کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر کاروائی،مدینہ منورہ ہیروئن اسمگلنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) اسلام آباد ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے مدینہ منورہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے ۔خواتین نے ہیر وئن بھر ے کیپسول نگل رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے این ایف نے ہیروئن اسمگل کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے اے این ایف کے مطابق خواتین نجی ایئر لائنز کے ذریعے مدینہ منورہ جا رہی تھین جنہیں شک کی بنا پر روکا گیا تاہم دوران چیکنگ خواتین سے کوئی مشکوک چیر بر آمد نہ ہوئی بعدازاں اسکینگ کے دوران دونوں خواتین کے پیٹ میں 40سے ذائد کیپسول پائے گئے ۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ان کے پیٹ سے کیپسول نکال کر دونوں خواتین کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :