دُبئی: دولت کی چاہ میں باپ نے نابالغ بیٹی کے ارمانوں کا خُون کر دیا
15 سالہ بیٹی کو 40 سالہ دوست سے بیاہ کر بڑی رقم بٹور لی
محمد عرفان پیر 12 نومبر 2018 12:28
(جاری ہے)
ظالم باپ جو امارات میں روزگار کی غرض سے مقیم ہے، وہ اپنی بیٹی اور گھر والوں کو اپنے آبائی عرب مُلک لے گیا، جہاں اُس نے بیٹی کی آرزوؤں کا قتلِ عام کرتے ہوئے اُسے عمر رسیدہ شخص کے ساتھ بے جوڑ بندھن میں باندھ دِیا۔
اور پھر واپس العین لوٹ آیا۔ مگرمخمل کے ٹاٹ میں پیوند جیسا یہ بیاہ بھلا کہاں نِبھنے والا تھا۔ ایک ماہ کے اندر ہی نابالغ لڑکی اور اُس کے والد کی عمر کے خاوند کے درمیان جھگڑے جنم لینے لگے۔ چالیس کے پیٹے میں موجود عرب خاوند بجائے کہ اپنی قسمت پر نازاں ہوتا کہ عمر کے اس حصّے میں اُسے کم سن دوشیزہ ہاتھ آ گئی ہے، وہ بدنصیب لڑکی کو بدسلوکی اور بدزبانی کا نشانہ بنانے لگا۔ آئے روز کی سختیوں اور تلخیوں سے تنگ آ کر لڑکی اپنے والدین کے پاس واپس العین آ گئی۔اور پھرچند مہینوں میں ہی ایسا کئی بار ہوا، والدین اُسے مجبور کر کے واپس سخت مزاج خاوند کے پاس بھیجتے، مگر خاوند کی جانب سے اپنی پُرانی روش نہ چھوڑنے پر وہ دوبارہ اُن کے پاس آ جاتی۔ آخر خاوند ایک روز اُسے خود ہی واپس والدین کے پاس چھوڑ گیا۔ کُچھ عرصے بعد خاوند کو پتا چلا کہ اُس کی بیوی حاملہ ہے تو وہ دوبارہ اُسے لینے کی غرض سے والدین کے گھر آن دھمکا۔ تاہم بیٹی کے سُونے اور اُداس چہرے کو دیکھ کر والد کی آنکھوں پر پڑی ہوس کی پٹّی اُتر گئی تھی۔ باپ نے اپنی بیٹی کو اُس کے خاوند کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ اور خود ہی عدالت میں پیش ہو کر بچی کے خُلع کے لیے درخواست دائر کر دی۔ عدالت کی جانب سے خُلع کی منظوری دے دی گئی تاہم والد کو اپنی بچی کا بیاہ بالغ عمر سے قبل ہی کرنے کے الزام میں کریمنل کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے، جہاں اُسے اس معاملے پر قید کی سزا سُنائے جانے کا بھرپور امکان ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.