برطانوی وزیر خارجہ کادورہ ایران ،جوہری معاہدی کی پاسداری کا اعادہ

جیریمی ہنٹ ایرانی ہم منصب محمد جواد اور دیگر اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے

پیر 19 نومبر 2018 16:10

برطانوی وزیر خارجہ کادورہ ایران ،جوہری معاہدی کی پاسداری کا اعادہ
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ پیر کو ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حالیہ امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد وہ کسی مغربی ملک کے پہلے وزیر خارجہ ہیں، جو ایران کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ہنٹ اس دورے کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اٴْن کے دورے کے دوران بات چیت کا فوکس 2015 کی ایرانی جوہری ڈیل کا مستقبل خیال کیا گیا ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران جیریمی ہنٹ ایرانی حکومت پر واضح کریں گے کہ برطانیہ جوہری ڈیل کے ساتھ اپنی کمٹ منٹ کو پورا کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :