عالمی سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف، محمد بلال اور بابر مسیح مینز ایونٹ میں (کل) مہم کا آغاز کریں گے

پیر 19 نومبر 2018 18:26

عالمی سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف، محمد بلال اور بابر ..
ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف، محمد بلال اور بابر مسیح مینز ایونٹ میں (کل) منگل کو ابتدائی میچز سے مہم کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

میانمار میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں مینز ایونٹ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف کو گروپ بی، بابر مسیح کو گروپ سی جبکہ محمد بلال کو گروپ ایف میں رکھا گیا ہے۔ محمد آصف (آج) منگل کو منگولین کیوئسٹ کے خلاف ابتدائی میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، گروپ سی میں بابر مسیح کو ابتدائی میچ میں ملائیشین کیوئسٹ کوک لیونگ کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ گروپ ایف میں محمد بلال ابتدائی میچ میں آئرش کیوئسٹ گریگ کے خلاف صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :