محمدکبیرآفریدی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائل امور تعینات

پیر 19 نومبر 2018 21:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء)حکومت خیبر پختونخوا نے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد کبیر آفریدی (پی ایم ایس -بی ایس 18-) کی اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائل امور تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔