حافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم کو ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ تعینات کردیاگیا

منگل 20 نومبر 2018 15:20

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) حکومت خیبر پختونخواہ نے حافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم کو ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ تعینات کردیا۔ حافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم محکمہ تعلیم کے 20 گریڈ کے افسر ہیں۔ نوتعینات ڈائریکٹر اعلیٰ تعلیم یافتہ اور حافظ قرآن ہیں۔ انہوں نے 18 سال محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں مختلف اضلاع میں ڈی ای او کے طور پر کام کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل حافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم ڈی ای او میل لوئر دیر تعینات تھی. حافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم انتہائی تجربہ کار افسر ہیں جن کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر میرٹ پر ڈائریکٹر ایجوکیشن تعینات کیا گیا۔ دریں اثنا صوبائی مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش نے اپنے بیان میں توقع ظاہر کی ہے کہ حافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم خیبرپختونخوا میں تعلیمی اصلاحات اور محکمہ تعلیم کی بہتری میں اپنا بھرپور کردار کریں گے۔ بحافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم کوبارکباد دیتا ہوں جو ایک ایماندار اور تجربہ کار افسر ہے، جن کو میرٹ پر تعینات کیا گیا۔بنگش نے کہا کہ اٴْمید ہے حافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم میرٹ پر کام کریں گے اور محکمہ تعلیم میں بہترین اصلاحات لا کر بہتر بنائیں گے۔