حکومت تعلیم کے چار اہم شعبوں ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،وفاقی وزیر شفقت محمود
منگل 20 نومبر 2018 22:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم جرمنی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے سکولوں سے باہر بچوں کے تعلیمی اداروں میں داخلہ کے لئے کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں وزارت 27 نومبر کو سکولوں سے باہر بچوں کے داخلہ کے لئے مہم کا آغاز کرے گی۔ شفقت محمود نے فریڈریج نائومان فیڈریشن کی مقامی این جی اوز کے ساتھ مل کر بچوں اور سول سوسائٹی کی بہتری کے لئے خدمات کو سراہا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے 100 دنوں میں کئی چیزوں، بدعنوانی کے خاتمہ، غریب افراد کے لئے ہائوسنگ سکیم اور تعلیم کے شعبہ کی بہتری میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیلی ویجز اساتذہ کی تنخواہوں کے اہم مسئلہ کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آئندہ پانچ سالوں میں ملک بھر کے 25 ملین سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں داخلہ کے لئے پرعزم ہے۔ پہلے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت کے 28 ہزار سکولوں سے باہر بچوں کو داخل کرایا جائے گا۔ قبل ازیں جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ کوئی بھی ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو میڈیا کی ذمہ داریاں اور آزادی، انسانی حقوق، موسمیاتی تبدیلیاں اور اقتصادی ترقی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کا حل ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.