ڈاکٹر عنایت اللہ کا آنکھوں کے 100مریضوں کیلئے سامان عطیہ

ہفتہ 24 نومبر 2018 13:52

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2018ء) ڈاکٹر عنایت اللہ خان کے جانب سے ہیڈکواٹر ہسپتال خار کے لیے 100مریضوں کیلئے آئی لینز سمیت مکمل علاج کے سامان کا عطیہ تفصیلات کے مطابق سابقہ ممبر قومی اسمبلی حاجی بسم اللہ خان کے فرزند ڈاکٹر عنایت اللہ خان نے ضلع باجوڑ کے مرکزی ہیڈکواٹر ہسپتال خار کیلئے آئی لینز سمیت آنکھوں کے 100مریضوں کیلئے مکمل سامان کا عطیہ دیا ، جو گذشتہ روز ڈاکٹر عنایت اللہ خان کے نمائندے حاجی سلیمان نے ایم ایس خار ڈاکٹر محمد نور کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس خار ہسپتال ڈاکٹر محمد نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عنایت اللہ کے شکر گذار ہیں جنہوں نے خار ہسپتال کے آنکھوں کے سو مریضوں کیلئے آئی لینز سمیت مکمل سامان عطیہ کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر عنایت اللہ خان نے ایجنسی ہیڈکواٹر ہسپتال خار کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دی ہے۔ آپریشن سے متاثرہ باجوڑ کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ باجوڑ میں تھیلیسیمیا سنٹر کے انعقاد میں بھی ڈاکٹر عنایت اللہ خان کا کردار نمایاں ہے۔ علاقے کے عوام نے ڈاکٹر عنایت اللہ کے اس اقدام کا خیرمقدم کیاہے۔