گلگت شہر کی خوبصورتی اور صفائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات تیز کردئے ہیں ،چیف میونسپل کارپوریشن آفیسر

بدھ 28 نومبر 2018 20:16

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) چیف میونسپل کارپوریشن آفیسر گلگت عابد حسین میرنے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی قیادت میں گلگت شہر کی خوبصورتی اور صفائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات تیز کردئے ہیں اس سلسلے میں GWMC کو خصوصی طور پر ہدایات دیں گئیں ہیں کہ وہ معمول کے مطابق صفائی آپریشن میں مزید بہتری لائیں تاکہ شہر میں صفائی اور آلودگی کے خاتمے میں مدد مل سکے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں بغیر اجازت عمارتوں کی تعمیرات کی روک تھام کیلئے ٹاون انجینئر علی اور انکی ٹیم روزانہ کی بنیادوں پر مانیڑنگ کررہی ہے تاکہ بغیر اجازت عمارتوں کی تعمیر کرنے والوں کی حولہ شکنی کی جا سکے اس سلسلہ میں انہوں نے بلڈنگ انسپکٹروں کو حکم دیا کہ وہ میونسپل کار پوریشن گلگت کی اجازت کے بغیر رہائشی مکانات یا دکانوں کی تعمیرات کرنے والے مالکان کو نوٹسز جاری کریں تاکہ شہری حدود میں کوئی بھی غیرقانونی تعمیرات نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :