مکّہ: نئی نسلوں میں اللہ اور رسولﷺ کی ادب شناسی اُجاگر کی جائے: امام کعبہ
رسول اکرمﷺ پر کثرت سے درود و سلام انتہائی ادب کا اظہار ہے
محمد عرفان ہفتہ 1 دسمبر 2018 11:40
(جاری ہے)
مذہب اسلام میں اللہ تعالیٰ کے ادب و احترام کے ساتھ ساتھ امام الانبیاء حضرت محمد مصطفی کے ادب و احترام کا بھی درس دیا گیا ہے اور اُن کی تکریم و تعظیم کا طریقہ سلیقہ بھی سکھا دیا ہے۔
قرآن پاک میں مختلف انبیائے کرام کے تذکروں کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ سمجھایا ہے کہ پیغمبر اللہ کے نیک اور پارسا بزرگ ہوتے ہیں، یہ لوگ رب العالمین کو کس انداز سے پُکارتے اور کس انداز سے اُس کے حضور دُعا گو ہوتے ہیں۔ قرآن پاک میں درج انبیائے کرام کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کلام، دُعائیں ، مناجات اور سرگوشیاں ادبِ عالی کے شاہکار ہیں۔ اس موقع پر امام کعبہ کی جانب سے رسول کریمﷺ کی جانب سے مانگی گئی چند دُعائیں بھی بطور نمونہ سُنائی گئیں۔ شیخ السدیس نے قرآن مجید کی سورۃ الحجرات کی چند آیات بھی پیش کیں، جن میں اللہ تعالیٰ کا حکم یوں درج ہے: ’’اے ایمان والو! نبی کی آواز سے اپنی آواز بلند نہ کرو اور ان سے طرح بلند آواز میں مخاطب نہ ہو جس طرح تم لوگ آپس میں ایک دوسرے سے اُونچی آواز میں بات چیت کرتے ہو۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ (اس طرح کرنے سے) تمہارے نیک اعمال اکارت چلے جائیں۔‘‘ امام حرمِ نے کہا کہ اگر نبی کریمﷺ سے اُونچی آواز میں بات کرنے کی صورت میں اعمال ضائع ہو جاتے ہیں تو پھر اُن کے فرامین کی عدم پیروی کا نتیجہ تو اعمال کی یقینی بربادی کی صورت میں ہی نکلتا ہے۔ اسی طرح اللہ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ کوئی بھی مسلمان اللہ اور اس کے رسولﷺ کے مقابلے میں اپنی سوچ اور رائے کو فوقیت نہ دے۔بعض مسلمان رسول کریمﷺ کی تعظیم مناسب انداز سے نہیں کرتے۔ وہ بظاہر تو اُن سے محبت کا اظہار کرتے ہیں لیکن اُن کا انداز منفی ہوتا ہے اور یوں وہ نبی کریمﷺ کی شان میں گُستاخی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ نبی کریمﷺ کی تعظیم کا سب سے بہتر طریقہ اُن کے اخلاقِ حسنہ کی پیروی ہے۔ اس کے علاوہ اُن پر کثرت سے صلوٰۃ و سلام بھیجا جائے کیونکہ یہی اُن کے ادب کا انتہائی تقاضا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.