لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ میں آکل پی بی جی /ری مائونٹس کا مقابلہ ایف جی پولو سے ہوگا

پیر 3 دسمبر 2018 22:10

لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ میں آکل پی بی جی /ری مائونٹس کا مقابلہ ایف ..
لاہور۔3 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2018ء میں کل بروز منگل سہ پہر تین بجے پی بی جی /ری مائونٹس کا مقابلہ ایف جی پولو سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پولو کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے مطابق پولو کا لیول بہت بہتر ہوگیا ہے اور اس وقت آٹھ گول کے ٹورنامنٹ میں بہت زبردست پولو کھیلی جا رہی ہے۔

چھ غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ پی بی جی /ری مائونٹس کی ٹیم میں کیپٹن محمد ہمیر غازی، لیفٹیننٹ کرنل رب نواز ٹوانہ، راجہ ارسلان نجیب اور نکلوز ماریا رئیوز شامل ہیں جبکہ ایف جی پولو کی ٹیم میں عباس مختار، میر حذیفہ احمد، شاہ شمیل عالم اور الوکیو سیلسٹینو شامل ہیں۔واضح رہے کہ لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ دو ہفتوں پر مشتمل ٹورنامنٹ ہے جس میں ٹاپ آٹھ ٹیمیں شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :