برطانیہ، ایک دن کے بچے کی دل کے دورے کے بعد اوپن ہارٹ سرجری

جمعرات 6 دسمبر 2018 13:23

برطانیہ، ایک دن کے بچے کی دل کے دورے کے بعد اوپن ہارٹ سرجری
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) برطانیہ کے میں برسٹل چلڈرن ہسپتال میں پیدائش کے دوسرے دن دل کا دورہ پڑنے پر بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کر دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آپریشن سے پیدا ہونے والاجیکب انگلبائی نامی بچہ غالباً شکم مادر میں ہی اس عارضہ سے دوچار تھا اور پیدا ہونے کے بعد اسے سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہایک ایسی کیفیت ہے جو10ہزار بچوں میں سے کسی ایک میں ہوتی ہے اورکچھ لوگ اسے دل کے دورے سے بھی تعبیر کرتے ہیں۔

شدید تکلیف کے باعث پیدائش کے ایک ہی دن بعد بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی۔ اس دوران بچے کو دل کا ایک اور دورہ پڑا جس سے اس کے دماغ کو بھی 50 فیصد نقصان پہنچا۔ اب یہ بچہ کافی حد تک معذور نظر آرہا ہے اور اس کی ہر وقت دیکھ بھال ضروری بڑھگئی ہے تاہم یہ کام کافی خرچ طلب ہے ، بچے کے والد نے لوگوں سے عطیات کی اپیل کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :