جدید ٹیکنالوجی کی ایک اور کامیابی ،اب آپ کا چہرہ ہی آپ کا پاسپورٹ ہو گا

امریکا میں پہلی بار ہارٹزفیلڈ جیکسن ہوائی اڈے پر اس نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب بائیومیٹرک تجربہ

پیر 10 دسمبر 2018 12:54

جدید ٹیکنالوجی کی ایک اور کامیابی ،اب آپ کا چہرہ ہی آپ کا پاسپورٹ ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) جدید ٹیکنالوجی کی ایک اور کامیابی سامنے آگئی۔ ہوائی اڈوں پرمسافروں کو شناخت کے لیے قطاروں میں کھڑے ہونے سے جان چھوٹی۔روایتی شناخت کے طریقے کے بجائے اب صرف چہرے ہی سے مسافر کی شناخت ہوسکے گی اور چہرہ ہی مسافر کا پاسپورٹ ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا میں پہلی بار ہارٹزفیلڈ جیکسن ہوائی اڈے پر اس نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب بائیومیٹرک تجربہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس نئی ٹیکنالوجی کا مقصد ہوائی اڈوں پر مسافروں کوچیکنگ کے تکلیف دہ انتظار کے عمل سے نجات دلانا، مسافروں اور عملے کا قیمتی وقت بچانا ہے۔اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی مسافر کا چہرہ شناخت کرنے سے اس کی مکمل شناخت کی جاسکے گی اور الگ سے پاسپورٹ کی مکمل تفصیلات چیک کرنا ضروری نہیں ہوں گی۔اس وقت امریکا سمیت دنیا کے تمام ہوائی اڈوں پر روایتی بائیومیٹرک شناخت سسٹم رائج ہے مگر مستقبل قریب میں شناخت کا نظام ایک نئی جہت اختیار کرگیا ۔

متعلقہ عنوان :