فرانسیسی شہر سٹراس برگ کا حملہ آور تاحال مفرور

جمعرات 13 دسمبر 2018 11:14

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) فرانس میں محکمہ برائے انسداد دہشت گردی نے سٹراس برگ کے حملہ آور کے حوالے سے نئی معلومات جاری کر دیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیریف سی نامی حملہ آور کا تعلق سٹراس برگ شہر سے ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق ابھی تک اس حوالے سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ مبینہ حملہ آور کو پہلے بھی جرمنی اور فرانس میں مختلف جرائم کا مرتکب ہونے پر سزا سنائی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو سٹراس برگ کی کرسمس مارکیٹ پر حملے میں4 افراد کو ہلاک ہو گئے تھے۔